Advertisements

پیپلز پارٹی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب نتاشا دولتانہ

Natasha Dauletana GS.PPP South Punjab
Advertisements

قومی اسمبلی کے امیدوار اپنی درخواست کے ساتھ مبلغ 40ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار 30 ہزار فیس کا بنک ڈرافٹ جمع کروائیں سیکرٹری جنرل یپلز پارٹی جنوبی پنجاب

وہاڑی ()پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے باقاعدہ درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں

Advertisements

۔قومی اسمبلی کے امیدوار اپنی درخواست کے ساتھ مبلغ 40ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار 30 ہزار فیس کا بنک ڈرافٹ جمع کروائیں گے۔8  مارچ 2023 تک تمام خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں پیپلز پارٹی لاہور سیکریٹریٹ میں جمع کروائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیندہ الیکشن میں بھٹو شہید کے دیوانے پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔نتاشا دولتانہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے اور قوم بھی بی بی شہید کے کارکنوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔