Contact Us

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات

PPP delegation meets PM Shehbaz

اسلام آباد۔16جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔  جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو شامل تھے۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وفد نے معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں