پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر 27 دسمبر کو بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان : مخدوم احمد محمو
صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے تمام تنظیموں بشمول الائیڈز ونگ، منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کر دیں
چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تحصیل تنظیموں سمیت پارٹی الائیڈز ونگز کو ہدائیت جاری کی ہیں کہ وہ مسلم دنیاء اور ایشیاء کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چئیر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 17 واں یوم شہادت کے موقع پر انکی ملکی و سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بڑے جلسے کے انعقاد کے ذریعے منائے گی،
انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں بشمول الائیڈز ونگ، منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہید محترمہ بینظیر کی 17 ویں برسی کے حوالہ سے اپنی میٹینگز طلب کرکے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانگی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرکے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین سے رابطہ کر کے اپنی میٹینگز کی رپورٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ تیاریوں و انتظامات سے آگاہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت نےبینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں 27 دسمبر کو بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، 27 دسمبر کے بڑے جلسہ عام میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کرینگے، جنوبی پنجاب پارٹی تنظیموں کے تمام عہدیداران اور کارکن شہید قائد کی قومی سیاسی جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر شہید قائد سے اظہار یکجہتی اور دعائیہ تقریب میں شامل ہو کر صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن پر کاربند رہنے کیلئے تجدید عہد کرینگے۔