Contact Us

پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ حسین احمد مدنی قریشی نے این اے 168 بہاولپور کی قومی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

PPP nominee Hafiz Hussain Ahmad Madni files his nomination papers for NA 168 Bahawalpur
بہاولپور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ حسین احمد مدنی قریشی این168 بہاولپور کی قومی نشست کے لیے ریٹرننگ افسر کے رو برو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں

انتخابی کامیابی کی صورت میں بہاولپور کی حق تلفیوں اور محرومیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا اور ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا حافظ حسین احمد مدنی قریشی کی اخبار نویسوں سے گفتگو

بہاولپور( سٹاف رپورٹر)  پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ حسین احمد مدنی قریشی نے این اے 168 بہاولپور کی قومی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی  جمع کرا دئیے -وہ  اپنی اقامت گاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کارکنوں اور اپنے ساتھیوں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات جمع  کرائے -پیپلز پارٹی کے امیدوار نےاخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو بہاولپور کی محرومیوں اور حق تلفیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے 

ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جیالوں نے جئے بھٹو،جئےبے نظیر ،بلاول بھٹو زندہ باد اور حافظ حسین مدنی قریشی  زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

مزید پڑھیں