انتخابی کامیابی کی صورت میں بہاولپور کی حق تلفیوں اور محرومیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا اور ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا حافظ حسین احمد مدنی قریشی کی اخبار نویسوں سے گفتگو
بہاولپور( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ حسین احمد مدنی قریشی نے این اے 168 بہاولپور کی قومی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے -وہ اپنی اقامت گاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کارکنوں اور اپنے ساتھیوں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات جمع کرائے -پیپلز پارٹی کے امیدوار نےاخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو بہاولپور کی محرومیوں اور حق تلفیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے
ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جیالوں نے جئے بھٹو،جئےبے نظیر ،بلاول بھٹو زندہ باد اور حافظ حسین مدنی قریشی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے