Advertisements

صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب حقیقت پسندانہ اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار قرار

PPP leaders Hafiz Hussain Madni,Muhammad Ali Ahsan & Malik Mshah Muhammad Channar
Advertisements

صدر مملکت مرد حر نے سیاسی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے ایک منفرد اعزاز اپنےنام کر لی


پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن اور پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ  کا مشترکہ بیان 

Advertisements


بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن اور پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان مرد حر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو حقیقت پسندانہ اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے صدر ملکت نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مشکلات اور عوامی مسائل کے حل کے حل کے لیے بہترین حکمت عملی اور مثبت تجاویز پیش کیں ہیں جس پر پارلیمنٹ کو مستقبل میں ہر پہلو کا احاطہ کرنے میں بھرپور رہنمائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان مرد حر آصف علی زرداری نے سیاسی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے ایک منفرد اعزاز اپنےنام کر لیا ہے جو جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے جس پر حقیقی جمہوریت پسند جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے آٹھویں خطاب کے دوران بھی حسب روایت ڈائس پر شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر رکھی جو محترمہ سے ان کی عقیدت و محبت کے ساتھ ساتھ جمہوری جدوجہد کی علامت لگ رہی تھی یہ منظر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں بے نظیر بھٹو شہید کی لازوال سیاسی وراثت اور جمہوری اقدار سے صدر زرداری کی گہری وابستگی کا اظہار کر رہا تھا۔