پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں قانون کی حکمرانی ھے صدر آصف زرداری

گورنر ہاؤس لاھور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما حافظ حسین احمد مدنی قریشی سے ملاقات کے موقع پر صدر پاکستان کا اظہار خیال
حسین احمد مدنی نےصدر آصف زرداری سے بہاولپور کے سلگتے مسائل پر مفصل گفتگو کی اور کارکنوں سے قیادت کے براہ راست اور مسلسل رابطوں کے لئے تجاویز پیش کیں
بہاول پور:پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں قانون کی حکمرانی ھے اور اسکی قیادت کی فراست، بے پناہ صلاحیت اور انتھک محنت کا ثمر ھے کہ مملکت پاکستان اقوام عالم میں ایک توانا ملک کی حیثیت سے موجود ھے۔ ان خیالات کا اظہار صدراسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ شب گورنر ہاؤس لاھور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما حافظ حسین احمد مدنی قریشی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد پارٹی کی ضلعی اور مقامی قیادتوں سے ملنے کا پروگرام شروع کیا جائے گا اور پارٹی کارکنوں کی مشاورت سے ایک مربوط حکمت عملی وضع کی جائیگی۔
حسین احمد مدنی نے ان سے بہاولپور کے سلگتے مسائل پر مفصل گفتگو کی اور کارکنوں سے قیادت کے براہ راست اور مسلسل رابطوں کے لئے تجاویز پیش کیں جن سے صدر مملکت نے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ھے اور اس کے وارث کارکن ھیں، قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کو ختم کیا جائےگا۔