پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور کے قائدین حسین احمد مدنی ،محمد علی احسن اور ملک شاہ محمد چنڑ کا مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ کے علی پور میں انتقال پر اظہار تعزیت
پیپلز پارٹی بہاولپور کے ،این اے 168کے سابق ٹکٹ ہولڈر ،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن نے طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی
احمد پور شرقیہ : بہاولپور شہر کی قومی نششت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد علی احسن ،اور پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ملک شاہ محمد چنڑ بہاولپور سے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں اُنہوں نے اُنکی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے علی پور میں انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی –
قبل ازیں سابق سول جج محمد یحییٰ خان کلاچی اور عبد الوحید لاشاری نے بھی مدیر احسان احمد سحر سے اُنکی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیئے دعا کی