Advertisements

حافظ حسین احمد مدنی کی صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات

PPP Bahawalpur leader Hafiz Hussein Ahmed Madni meets President PPP South Punjab Makhdoom Syed Ahmed Mehmood
Advertisements

پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ملک اللہ بخش کلیار , ملک شاہ محمد چنڑ بھی انکے ہمراہ عبدالقادر شاہین پہلے سے موجود تھے

بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری مودی حکومت کو کاری ضربات لگا رھی ھےسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی گفتگو

Advertisements

 بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی نے مخدوم ہاؤس میں سابق گورنر پنجاب و صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا  گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان ملک اللہ بخش کلیار اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور و سابق چیئرمین ٹاون کمیٹی سمہ سٹہ  ملک شاہ محمد چنڑ بھی انکے ہمراہ اور چیف کوارڈینیٹر پی پی پی ساؤتھ پنجاب سابق ایم پی اے عبدالقادر شاہین پہلے سے موجود تھے۔

مخدوم سید احمد محمود نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ہماری دُشمن قوتوں نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری کو سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں ملی ہیں جن میں پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکنی ادارہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب ہونااور طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی ملنا سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے لیڈروں سے لیکر کارکنوں تک نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دفاع وطن کو مضبوط بنانے اور حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ چئیرمین پی پی پی و پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری مودی حکومت کو کاری ضربات لگا رھی ھے۔ نیویارک میں اُنکی حالیہ پریس کانفرنس بلاشبہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اور اپنے وطن کے حقیقت پسندانہ موقف کی بھرپور نمائندگی پر مبنی تھی جبکہ پریس کانفرنس میں اُن کا لہجہ منجھی ھوئی خارجہ پالیسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا جبکہ اس تاریخ ساز گفتگو نے انکے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یادیں تازہ کر دیں