حافظ حسین احمد مدنی قریشی کی مخدوم سید احمد محمود سے لندن میں ملاقات
 
		سرائیکی خطہ میں نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو گی دوران ملاقات ان رہنماؤں کا اظہار تشویش
وسیب کے عوام کو این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ترقیاتی فنڈز دیے جائیں اور بہاول پور میں فوری طور پر صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جاۓ اور موٹر وے تعمیر کی جاۓ مخدوم سید احمد محمود, حافظ حسین احمد
بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ حسین احمد مدنی قریشی کی سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے لندن میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات، دوران ملاقات ان رہنماؤں نے سرائیکی وسیب خصوصا بہاول پور کے سلگتے مسائل اور بڑھتی ہوئی محرومیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرائیکی خطہ میں نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
انہوں نے ارباب اختیار کی توجہ بہاول پور سمیت سرائیکی وسیب کے عوام،سیلاب متاثرین کے مسائل اور نوجوان طبقہ کی بے روزگاری کی طرف مبذول کراتے ہوئے ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وسیب کے عوام کو این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ترقیاتی فنڈز دیے جائیں اور بہاول پور میں فوری طور پر صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جاۓ اور موٹر وے تعمیر کی جاۓ، اس سے علاقے میں بے روزگاری کم ہو گی۔ مخدوم احمد محمود نے بتایا وہ بہت جلد واپس آکر اس سلسلے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ بعد ازاں مخدوم سید احمد محمود نے ایک پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں ایم این اے، مخدوم زادہ مصطفی محمود، مخدوم زادہ علی محمود اور برطانیہ کی مصروف کاروباری شخصیت رانا محمد ریاض نے شرکت کی

