Advertisements

شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا حافظ حسین احمد مدنی

PPP 57th Foundation Day ceremony in Bahawalpur
Advertisements

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ و ویژن ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان پرصدق دل سے عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں محمد علی احسن, حقیقی جمہوریت کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں،جلاوطنی کاٹنے والوں و کوڑے کھانے والے جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ملک شاہ محمد چنڑ

ہم بلاول بھٹو زرداری کو چاروں صوبوں کے عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم پاکستان منتخب کروا کر دم لیں گے  سابق سٹی صدر سید تطہیرالحسن ترمذی ,  پاکستان پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن محمد علی احسن،پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ،ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سلیم،اسٹڈی سرکل کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض نے بھی خصوصی شرکت کی,جبکہ  حافظ حسین احمد مدنی  تقریب میں  مہمان خصوصی تھے-  آخر  میں  پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا
بہاول پور(  )شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور آج کوئی دشمن ملک  وطن عزیز پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکتاان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ 168 حافظ حسین احمد مدنی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع مقامی شادی ہال میں ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں بلکہ ایک متحرک تحریک کا نام ہےاور قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد سیاسی تدبر اور دور رس ویژن  پر رکھی تھی اس لیے ہمیں قائدِ عوام کے فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان تعمیر کرنا ہے جہاں روٹی،کپڑا اور مکان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے.محمد علی احسن نے کہاکہ فکرِ بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ و ویژن ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان پرصدق دل سے عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ اس یادگار موقع پر حقیقی جمہوریت کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں،جلاوطنی کاٹنے والوں و کوڑے کھانے والے جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisements

سابق سٹی صدر سید تطہیرالحسن ترمذی نے کہاکہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر صدق دل سے عہد کرتے ہیں کہ ہم بی بی شہید رانی کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کو چاروں صوبوں کے عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم پاکستان منتخب کروا کر دم لیں گے اور اب عوام کی نظریں بھی بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں. تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن محمد علی احسن،پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ،ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سلیم،اسٹڈی سرکل کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض نے بھی خصوصی شرکت کی ۔جبکہ تقریب میں اعجاز فاطمہ ایڈووکیٹ،ظفر خان،حکیم معین،فراز احمد،غلام عباس بلوچ،ارشد ساجد سمیت جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا.