پیپلزپارٹی کا دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان
ہم ہر صورت میں آج صدر آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب کریں گے ، رات کو آزادی چوک میں آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کریں گے فیصل میر
آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب رات 12 بجے کے بعد بھی جاری رہے گی، 12 بجکر ایک منٹ پر کیک کاٹا جائے گا، رات 12 بجے کے بعد ہی آتش بازی ہو گی
لاہور: پیپلزپارٹی نے دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ ہم ہر صورت میں آج صدر آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب کریں گے ، رات کو آزادی چوک میں آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب رات 12 بجے کے بعد بھی جاری رہے گی، 12 بجکر ایک منٹ پر کیک کاٹا جائے گا، رات 12 بجے کے بعد ہی آتش بازی ہو گی