Advertisements

پیپلزپارٹی کا 57واں یوم تاسیس مخدوم احمد محمود کی جنوبی پنجاب کے تمام ڈویزنل ڈسٹرکٹ تحصیل تنظیموں سمیت الائیڈز ونگز کو ہدائیت جاری

Makhdoom-Ahmed-Mehmood
Advertisements

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر شام 5 بجے لائیو خطاب کریں گے جو چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے براہ راست دکھائے جائیں گے صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب

چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تمام ڈویزنل ڈسٹرکٹ تحصیل تنظیموں سمیت الائیڈز ونگز کو ہدائیت جاری کیں ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک کے چاروں صوبوں ،ریاست جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منفرد انداز میں 30 نومبر کو  ضلعی سطح پر منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دیں، انہوں نے ہدائیت جاری کیں ہیں کہ پارٹی یوم تاسیس کےجتماعات سے  بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر شام 5 بجے لائیو خطاب کریں گے جو چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے براہ راست دکھائے جائیں گے، اس سلسلے میں پارٹی تنظیمیں انتظامات کو ہر ممکن بنائیں،  

Advertisements

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا رشتہ روح و جسم کی مانند ہے یوم تاسیس کے موقع پر اندرونی و بیرون ممالک نظریاتی اجتماعات میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے قومی و عالمی خدمات کو سراہتے ہوئےصدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی دہشتگردی لا قانونیت انتہا پسندی عدم برداشت فرقہ پرستی کے خلاف جاری قومی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے اور جواں سال چیئرمین بلاول بھٹوکے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے ،،سال عزم،، کے طور پر منایا جائے گا، جنوبی پنجاب وسیب کے ضلعی مقامات کے علاوہ شہروں قصبوں دیہاتوں کو یوم تاسیس منا کر پارٹی کو منظم کیا جائے گا، مخدوم سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب وسیب اور دنیا بھر میں مقیم نظریاتی خودار سرفروش پیروکاروں سے پارٹی کو اپنی بنیادی دستوری دستاویزات پر عمل پیرا ہونے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وفاقی وزیر خارجہ کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرنے کیلئے اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی استدعا کی ہے، 

نوٹ ؛ پارٹی کی تمام تنظیمیں یوم تاسیس کی تقریبات کھلی جگہوں پر منعقد کریں، پارٹی عہدیدار تمام الائیڈز ونگز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت میڈیا تنظیموں سے وابستہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں، یوم تاسیس کے پروگراموں کی بھر پور میڈیا کوریج اور تفصیلی رپورٹ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین کو ارسال کریں.