پی پی 252 امیدوار صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضی بخاری آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کے حق میں دستبردار
مخدوم مرتضی بخاری نے اپنی قیامت گاہ پر منعقدہ اجلاس میں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جس میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سردار ملک عامریار وارن صاحبزادہ محمد گزین عباسی، چوہری محمود مجید ،شیخ دلشاد قریشی اور علاقہ کی دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں
اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخاب میں گروپ کی مشاورت سے امیدوار کھڑے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد قریشی نے گروپ کی کامیابی اتحاد اور اتفاق کے لیے دعا کرائی
بہاولپور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی حلقہ پی پی 252 کے امیدوار مخدوم سید مرتضی بخاری آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کے حق میں دستبردار ہو گئے اس امر کا اعلان انہوں نے گزشتہ شب بہاولپور میں اپنی اقامت گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق ایم این اے اور نواب گروپ کے امیدوار قومی اسمبلی سردار ملک عامر یاروارن پی پی 251 سے نواب گروپ کے امیدوار صوبائی
اسمبلی چوہدری محمود مجید سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور شیخ دلشاد قریشی آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی، مخدوم سید امجد بخاری,حلقہ پی پی 252 کی سرکردہ شخصیات اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 252 صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی موجود تھے
اجلاس کے شرکا ء نے مخدوم سید مرتضی بخاری کی جانب سے گروپ کے وسیع تر مفاد میں آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی کے حق میں دستبردار ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اجلاس میں یہ طے پایا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مخدوم مرتضی بخاری سمیت گروپ کے تمام سینئر قائدین اور رہنماؤں کی مشاورت سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور ان کی کامیابی کے لیے زوردار انتخابی مہم چلائی جائے گی اجلاس کے اختتام پر سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور شیخ دلشاد قریشی نے صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی کامیابی پاکستان کی سلامتی اور استحکام ,گروپ کے اتحاد و اتفاق کے لیے دعا کرائی