چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی حلقہ پی پی 251 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک احمد یار وارن کی قیادت میں ریلی
مبارک پور (نامہ نگار)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کال پر اعلی عدلیہ چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخابات کے حوالہ سے فیصلہ اور آئین کے تحفط کے لئے پاکستان بھر کی طرح مبارک پور، ہتھیجی، پل فاروق آباد میں حلقہ پی پی 251 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک احمد یار وارن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ملک احمد یار وارن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آئین اور عدلیہ کے تحفط کے لئے سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے اور اعلی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے عدلیہ پر ہرگز آثر انداز ہونے دیں گے۔ پی ڈی ایم حکومت صرف اقتدار کی کرسی سے زیادہ دیر چمٹنا چاہتی ہے ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا اور انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔اس موقع پر سٹی سینئر نائب صدر رئیس احسن صدیق، چوہدری لیاقت، ملک سبحان جوئیہ، محمد ایوب جوئیہ ودیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔