Advertisements

پی پی 250 ، بستی مڑل تا چناب رسولپور 9 کروڑ کی لاگت سے کارپٹ روڈ مکمل، واٹر فلٹریشن پلانٹ پر کام تیزی سے جاری مخدوم سید عامر علی شاہ

PP-250: Carpet road from Basti Maral to Chanab Rasulpur completed at a cost of 90 million; work on water filtration plant underway at fast pace — Makhdoom Syed Aamir Ali Shah
Advertisements

صوبائی حلقہ کو مثالی بنا کر دم لوں گا  چناب ر سول پور میرا دوسرا گھر ہے، عام لوگوں کی خوشی و غمی میں شریک ہونا ہماری خاندانی روایت رہی ہے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 مخدوم سید عامر علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، بستی مڑل سے چناب رسولپور تک 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ مکمل ہو چکی ہے جبکہ عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ پورے حلقے کو ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مثالی بنا کر دم لوں گا۔انہوں نے کہا کہ چناب رسولپور میرے لیے صرف ایک علاقہ نہیں بلکہ میرا گھر ہے اور حلقہ پی پی 250 کی عوام میرے دلوں میں بستی ہے۔ عوامی خدمت کو سیاست نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ حلقے کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Advertisements

مخدوم سید عامر علی شاہ نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسے ترقیاتی کاموں کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میرا مقصد صرف اعلانات کرنا نہیں بلکہ عملی طور پر منصوبوں کو مکمل کروا کر عوام تک ان کے ثمرات پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ترقیاتی سفر کا دائرہ پورے حلقے تک وسیع کیا جائے گا اور کسی علاقے کو بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں جاری ترقیاتی کام بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے، اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ترقیاتی کاموں کا جواب عملی کارکردگی سے دیا جائے گا۔ نمازِ جنازہ سمیت عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہونا میرے لیے محض سیاسی روایت نہیں بلکہ میری سماجی زندگی کا حصہ ہے۔مخدوم سید عامر علی شاہ نے مزید کہا کہ پورے حلقے کو سونے کی چڑیا بنانے کا عزم رکھتا ہوں اور دستیاب وسائل کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمراہ نمبردار موضع چناب رسولپور محمد اکمل کھاکھی اور لیگل ایڈوائزر پیمرا اسلام آباد و سی ڈی اے اسلام آباد ایڈووکیٹ محمد شہزاد کھاکھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی