Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے بنی گالہ لاڑکانہ اور لاہور کی غلامی سے آزادی حاصل کرنا ہوگی ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 احمد پور شرقیہ

PP-249 Candidate Dr Muhammad Husnain higlights its manifesto
احمد پور شرقیہ: احمد پور سنوارو و تحریک کے چیئرمین و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے جس میں انہوں نے اپنے انتخابی منشور کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی
Advertisements

مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو اپنے انتخابی منشور اور سماجی خدمات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور سنوار و تحریک کے چیئرمین اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ کو عشروں سے درپیش مسائل کا حل  لاہور لاڑکانہ اور بنی گالہ سے آزادی حاصل کیے بغیر ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحرسے ان کی سیٹلائٹ ٹاؤن کی اقامت گاہ پر ملاقات کے دوران کیا جس میں انہوں نے احمد پور سنوارو تحریک کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی اور بطور امیدوار صوبائی اسمبلی اپنے منشور سے بھی انہیں اگاہ کیا – احمد پور سنوارو  تحریک کے رہنما حفیظ الرحمن کھوکھراور محمد ارشاد کمبوہ کے علاوہ نوجوان صحافی  خلیل الرحمن کھو کھر بھی اس موقع پر موجود تھے 

Advertisements

ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ کا کہنا تھا کہ کس طرح یزمان راولپنڈی اور لودھراں کے ایک ایک نشست کے حامل ارکان پارلیمنٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز حاصل کیے اور سینکڑوں ملازمتیں بھی حاصل کیں جبکہ اس کے برعکس بنی گالہ لاڑکانہ اور لاہور کے سائے میں الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے  اراکین اسمبلی اپنی جماعتی قیادت کی ترجیحات کے باعث  اپنے حلقوں کے لیے کچھ نہ کر سکے -انہوں نے احمد پور شرقیہ کے اپنے حریف امیدوار وں کا نام لیے بغیر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ از خود اپنے ناموں کے ساتھ خود ساختہ ٹائٹل اور اعزازات کے تشہیر کراتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے- ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ نے بتایا کہ انہیں شہر احمد پور شرقیہ میں  اچھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ وہ نواحی یونین کونسلز میں بھی انہوں نے محدود وسائل کے مطابق اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے 

امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ نے اپنی عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے تشخص کو جا کر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کا اغاز انہوں نے بطور طالب علم 2013 سے کیا تھا

احمد پور شرقیہ احمد پور سنوارو تحریک کے چیئرمین و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے محو گفتگو ہیں جبکہ ان کے ساتھی محمد ارشاد کمبوہ اور حفیظ الرحمن کھوکھر بھی موجود ہیں