اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46  ارب 99 کروڑ  روپے نکلوانےکی تیاری 

Power tariff likely to increase,application submitted to NEPRA

اسلام آباد:  بجلی  کمپنیوں نے صارفین کی جیبوں سے 46  ارب 99 کروڑ  روپے نکلوانےکی تیاری کرلی۔  بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔  نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔  نیپرا کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگےگئے ہیں، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل، یوز آف سسٹم  چارجز  اینڈ مارکیٹنگ  فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگےگئے ہیں، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔  کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت  اور  سسٹم کے استعمال کی فیس کے لیے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26  اگست کو سماعت کرےگا، اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں