Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا کی ملاقات

Postmaster General Khawaja Imran Raza calls on Governor Punjab Muhammad Baligh-ur-Rehman
Advertisements

ملاقات میں پوسٹ آفسز میں ڈیجیٹلائزشن اور سروس ڈلیوری بہتر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور 24جون 2022 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہائوس لاہور میں پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پوسٹ آفسز میں ڈیجیٹلائزشن اور سروس ڈلیوری بہتر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس جدید دور میں پوسٹ آفسز کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پوسٹل ایڈمنسٹریشن عوام کے لیے پوسٹ آفس کی سہولیات کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کاغذات اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کا معاہدہ ایک اچھا اقدام ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر تمام ادارے مل کر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں تو بہت جلد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ گورنر پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ کام کی جگہ پر صاف ماحول اور کلائنٹس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا بہت ضروری ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹلائزشن کے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ اس حوالے سے ای کامرس بزنس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے پلان مرتب کررہے ہیں اور اس ضمن میں موبائل منی ٹرانسفر (Mobile Money Transfer) کے نظام کا پلان بھی ترتیب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاجسٹنگ کمپنی کے اجرا  کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول وکا لجز کے طلبہ میں ”آو خط لکھیں”مہم بھی شروع کی ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں خط نویسی کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔

Advertisements