Advertisements

مقبوضہ کشمیرمیں وزیراعظم شہباز شریف ، جنرل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز آویزاں

Shehbaz Sharif and General Asim Munir and General Sahir Shamshad Mirza
Advertisements

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارک باد پیش کردی۔ صدائے مظلوم جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے۔

Advertisements

پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج تھے۔

کشمیری عوام نے شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد کو عوام کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے۔