Advertisements

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے ممکنہ نام سامنے آگئے، جلد اعلان متوقع

Jehangir Tareen
Advertisements

پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے

پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے

Advertisements

لاہور(پی پی آ ئی) جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ لیگل ٹیم پارٹی کے ناموں اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی۔آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ چند روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے حوالے سے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق ”پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کا اعلان کیا جائے گا اور اسی نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔