Advertisements

چولستان شکارگاہ ڈراور پولیس کی مدد سے صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی اراضی پر قبضہ

Sahibzada Muhammad Usman Abbasi
صاحبزادہ محمد عثمان عبّاسی
Advertisements

ڈیرے سے ملازمین کو نکال باہر کیا فائرنگ سے میرے پانچ ملازمین زخمی ہوئے ایک کی حالت تشویش ناک ہے اعلی پولیس حکام نوٹس لیں: صاحبزادہ محمد عثمان عباسی

بہاولپور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم امتناعی کے باوجود چولستان میں ان کے بھائی صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور بیٹے صاحبزادہ محمد غزین عباسی کی ملکیہ اراضی پر ڈراور پولیس کی مدد سے سویلین افراد نے قبضہ کر لیا اور ان کے ڈیرے سے ملازمین ،مزارعین اور ان کے خاندانوں کو نہ صرف مار بھگایا بلکہ ان کی فائرنگ سے ہمارے پانچ مزارعین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو تشویش ناک حالت میں بہاول وکٹوریا ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے –

Advertisements

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم محسن پاکستان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں پاکستان کی تخلیق میں ہمارا نمایاں کردار ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے کہا کہ میرے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مذکورہ قابضین سے بھاری رقوم کے عوض پولیس ایکشن کرایا گیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈراور پولیس قابضین کی مدد کے لیے تین چار ڈالروں میں سوار ہو کر ائی اور ایکشن کر کے ان کے ڈیرے اور اراضی پر قبضہ کرا دیا،

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر نے پنجاب پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چولستانی شکارگاہ میں ان کے بھائی اور بیٹے کی اراضی پر ناجائز قبضے کے واقعات کی اعلی سطحی چھانبین کرائیں اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ضابطہ کی محکمانہ کاروائی کی جائے

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل ان کے اور ان کے بیٹوں کے خلاف ایک جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی