پوپ لیو کیتھولک چرچ کے باقاعدہ 267 ویں پوپ بن گئے

Advertisements
پوپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو , یوسف رضا گیلانی اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے۔ پوپ نے دعائیہ خطاب میں یوکرین اور غزہ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے نڈھال ہوچکے ہیں۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر افتتاحی اجتماع میں بین الاقوامی رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پوپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےبھی پوپ لیو سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ سابق پوپ فرانسس کی وفات کے بعد 10 روز قبل کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور پوپ اپنا نام لیو منتخب کیا۔
Advertisements