سیاست، پارلیمنٹ اور آئینی نظام خطرناک گرداب میں گھرا ہوا ہے۔حسن عسکری شیخ۔ عمران خان نے شائستگی اور جمہوری رویے سے سامنا کرنے کی بجائے ہیجان اور گھبراہٹ کی کیفیت پیدا کردی صوبائی رہنما مسلم لیگ ن

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے کہا ہے کہ سیاست، پارلیمنٹ اور آئینی نظام خطرناک گرداب میں گھرا ہوا ہے۔پی ٹی آئی جمہوریت کی آڑ میں مفادات کی آمرانہ اور محلاتی سازشوں کا کھیل کھیل رہی ہیں۔عدم اعتماد تحریک اپوزیشن جماعتوں کا آئینی جمہوری حق ہے۔عمران خان نے شائستگی اور جمہوری رویے سے سامنا کرنے کی بجائے ہیجان اور گھبراہٹ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ جمہوریت کی دعویدار قوتیں تسلیم کرلیں کہ اب یہ کھیل نہیں چل سکتا، نئے مینڈیٹ کے لیے عوام سے رجوع کیا جائے، یہ ہی آئینی، جمہوری پائیدار راستہ ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ عوام عزت و وقار کی روٹی چاہتے ہیں۔