ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی:حمزہ شہباز شریف

cm hamza shehbaz

لاہور 16 جولائی:۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ عوام عمران نیازی کے فراڈ بیانیے اورپرفریب نعروں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ اور پولیس کو ووٹرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ووٹ کی عزت پر پہرہ دے گی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ضمنی الیکشن کے دوران ووٹرز کی سکیورٹی اور پرامن ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت ووٹ کی عزت پر پہرہ دے گی۔دوران پولنگ کسی بھی شرپسند کو ماحول خراب کرنے کی  اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے۔عمران نیازی جھوٹ اور فریب کی سیاست کر رہا ہے۔عمران نیازی سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کی توہین کا بیانیہ اپنائے ہوئے ہے۔عوام ووٹ کی طاقت سے اداروں پر حملہ آور لیڈر اور پارٹی کو مسترد کر دیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پولیس اور انتظامیہ کو مکمل غیر جانبداری کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت کے قائل ہیں۔پولیس اور انتظامیہ ضمنی الیکشن کے لیے آئینی اور قانونی ذمہ داریاں  نبھائے  اورانتظامیہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل کرائے۔

مزید پڑھیں