Advertisements

سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لیاقت پور چوہدری عارف گجر اور سماجی رہنما چوہدری عبدالشکور کی سابق ڈپٹی اسپیکر چوہدری جعفر اقبال سے ملاقات

Former Deputy Speaker National Assembly Chaudhry Jaffer Iqbal Gujjar
Advertisements

آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت، شفاف سیاست اور علاقہ کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی,ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر چوہدری جعفر اقبال سے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لیاقت پور چوہدری محمد عارف گجر اور معروف سماجی رہنما چوہدری عبدالشکور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد عارف گجر اور سماجی رہنما چوہدری عبدالشکور نے آئندہ الیکشن میں چوہدری جعفر اقبال کی نامزدگی کے فیصلے کو بروقت، خوش آئند اور دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

Advertisements

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوہدری جعفر اقبال ایک تجربہ کار، عوام دوست اور باصلاحیت سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت، شفاف سیاست اور علاقہ کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک مزید مضبوط بنایا جائے گا اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔آخر میں رہنماؤں نے چوہدری جعفر اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ عوام ان کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی یافتہ مستقبل کی امید رکھتے ہیں