لاہور: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور شمولیت کرنے والے نئے اراکین سے ملاقات ہوئی
سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی پی 265 سے رئیس اکمل وارن،سردار شمشیر مزاری، پی پی 279سید قاسم علی شمسی، فریحہ بتول، پی پی 278سے عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے رسول بخش جتوئی، پی پی 269,پیر جعفر مزمل شاہ، پی پی 277 سے سردار اللہ وسایا جبکہ چنو لغاری پی پی 273,محمد علمدار عباس قریشی، این اے179 ملک عبد الغفار ارائیں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے حلقہ پی پی 209 سے تعلق رکھنے والی زوجہ عطا قریشی، یاس عطا قریشی، سید جمیل شاہ، سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد، بلال مصطفیٰ، سید تحسین نواز، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب، میاں امیر حیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی، مزمل خان، عمر مسعود فاروقی نے بھی سابق صدر سے ملاقات کے بعد پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر گزشتہ روز نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں، جہاں اُن کا قیام کئی روز ہوگا اور اس دوران وہ سیاسی طور پر بھرپور متحرک بھی ہوں گے۔