پولینڈ کے سفیر ان کی اہلیہ اور دیگر سفارت کاروں کی پرنس بہاول عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ظہرانہ پر ملاقات
پولینڈ کے سفیر ان کی اہلیہ اور دیگر سفارت کاروں نے پرنس بہاول عباسی سے سابق ریاست بہاولپور کی تاریخ نوابان بہاولپور کے تاریخی محلات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کی
پولینڈ کے سفیر اور ان کی اہلیہ محترمہ اور دیگر سفارت کار صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کرنے کے بعد تاریخی قلع ڈیروار گئے جہاں انہوں نے شاہی قبرستان میں آخری تاجدار بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی اور امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں
پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر ان کی اہلیہ محترمہ کی ولی پرنس بہاول عباس خان عباسی کے ساتھ مبارک محل میں لی گئی تصویر
ڈیرہ نواب صاحب( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر اور ان کی اہلیہ محترمہ نے دیگر سفارت کاروں کے ہمراہ آج دوپہر صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہدِ پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ظہرانہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے سابق ریاست بہاولپور کی تاریخ اور نوابان بہاولپور کے تاریخی محلات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے بعد پولینڈ کے سفیر ان کی اہلیہ محترمہ اور دیگر سفارتکار تاریخی قلعہ ڈیراور دیکھنے گئے جہاں انہوں نے شاہی قبرستان میں آخری تاجدار بہاولپور نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی مرحوم اور امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی قبروں پر پھول چڑھائے