Advertisements

پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں پانچ روزہ مہم 26 مئی سے شروع ہوگی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

Polio Eradication Drive in Bahawalpur District from 26th May
Advertisements

پولیو کے خلاف پانچ روزہ مہم کے انتظامات بارے اجلاس , پانچ روزہ مہم میں آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی

بہاول پور:8/مئی (پریس ریلیز ) پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں پانچ روزہ مہم 26 مئی سے شروع ہوگی۔اس دوران 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پریونٹو سروسز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلوائیں اور اس دوران ایک بچہ بھی پولیو کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران 26 مئی سے 28 مئی تک پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کے تحت 29 مئی اور 30 مئی کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے لئے 3276 موبائل ٹیمیں، 195 فکسڈ اور 136 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ انسداد پولیو کی مہم کے دوران 667 ایریا انچارج اور 132 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز خدمات انجام دیں گے۔