پولیس کو میاں گزین عباسی کی تلاش،گزشتہ شب اقامت گاہ کا وزٹ
احمد پور شرقیہ میں پی ٹی آئی کے سات رہنماوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے گھروں پر چھاپے
پی ٹی آئی کا کوئی رہنماء پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔تمام سرگرم کارکن زیر زمین چلے گئے
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) پولیس نے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ،ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ،عبدالباسط شکرانی، میاں حسن رضا،اسلم کانجو، آصف امان اور عمران بلوچ کے گھروں پر چھاپے مارے، مگر کوئی بھی پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔تاہم پولیس عمران بلوچ کے بیٹے فلک شیر کو اپنے ساتھ لے گئی۔دوسری اطلاع کے مطابق تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس پارٹی گزشتہ شب ایک بجے صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے کی اقامت گاہ پر گئی اور گیٹ پر موجود ملازمین سے میاں محمد گزین خان عباسی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ملازمین نے ایس ایچ او کو بتایا کہ میاں گزین عباسی اپنی اقامت گاہ پر نہیں ہیں،وہ چند روز قبل لاہور چلے گئے تھے۔ملازمین سے سوال وجواب کرنے کے بعد پولیس پارٹی واپس چلی گئی۔