تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں میاں گزین عباسی اور سردار عامر وارن کی اقامت گاہوں پر پولیس کے چھاپے
Advertisements
پی ٹی ائی کے دونوں رہنما اپنی رہائش گاہوں پر موجود نہیں تھے پولیس کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا
ڈیرہ نواب صاحب+ بہاولپور (خصوصی رپورٹ) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں صاحبزادہ محمد غزین عباسی سابق ایم پی اے اور سردار ملک عامر یاروارن سابق ایم این اے کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے مگر صاحبزادہ محمد گز ین عباسی اور سردار ملک عامر یار وارن میں سے کوئی بھی اس کے ہتھے نہ چڑھ سکا کیونکہ دونوں اپنی اقامت گاہوں پر موجود نہیں تھے خیال رہے کہ پولیس ایک بار پہلے بھی میاں گزین عباسی اور سردار ملک عامر یار وران کی اقامت گاہوں پر ناکام چھاپے مار چکی ہے –
Advertisements