Advertisements

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پرسنل اسسٹنٹ اشفاق تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

Punjab govt decides to initiate legal action against former Commissioner Rawalpindi Liaquat Chattha for hatching conspiracy against state
Advertisements

گوجرانوالہ : راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے پی اے اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چھاپا علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا جہاں  موجود اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو  حراست میں لے لیا گیا، علی پورچٹھہ پولیس نے بھی چھاپےکی تصدیق کر دی ہے۔

Advertisements

بیگم اشفاق تارڑ کے مطابق اشفاق تارڑ  محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، اشفاق تارڑ لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے سب قبضے میں لے لیے۔

اہلیہ اشفاق تارڑ نے مزید  بتایا کہ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضےمیں لے لیے۔