Advertisements

چنی گوٹھ میں پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ ، پانچ افراد گرفتار داؤ پر لگی رقم اور مرغ برآمد

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ ، پانچ افراد گرفتار داؤ پر لگی رقم اور مرغ برآمد ، مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق مخبر نے چنی گوٹھ پولیس کو اطلاع دی کہ چک نمبر 147 این پی تلاں والی میں مرغوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارکر ملزمان محمد اسلم شکرانی سکنہ رسول پور اوچشریف ، محمد امین سکنہ نواں کوٹ خان پور ، محمد شیراز سکنہ خیر پور ڈاہا ، طارق مڑل سکنہ رام کلی اور محمد ریاض سکنہ طاہر والی کو حراست میں لے کر موقع سے دو عدد مرغ اور داؤ پر لگی ہوئی رقم 5120 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔