تھانہ اُوچ شریف کی حدود میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Uch Police Encounter

اوچ شریف ( ارشاد احمد شاد کرائم رپورٹر) تھانہ اُوچ شریف کی حدود میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،پولیس مصروف کاروائی،تھانہ اُوچ شریف کے علاقہ جھانگڑہ غربی میں پولیس مقابلہ،2  ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،ہلاک ڈاکوؤں پر قتل، راہزنی و ڈکیتی بمعہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اُوچ شریف کی حدود میں پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ذوالفقار ولد عبدالجبار سکنہ جمال درویش اُوچ شریف اور محمد حنیف ولد غلام فرید سکنہ جن پور رحیم یار خان ہلاک ہوگئے۔اُوچ شریف پولیس کے پاس دو ملزمان ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھے جن سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی۔ پولیس ٹیم ملزمان کو لیکر اسلحہ برآمدگی کیلئے گئی اور اسلحہ برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی۔ اسی دوران پولیس پر 7/8 نقاب پوش ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے۔ حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئیپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیر لیا۔ بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے دونوں ڈاکوؤں نے چند دن پہلے تھانہ اُوچ شریف کے علاقے میں دوران واردات دو بیگناہ نوجوانوں کو قتل کیا تھا جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھے ہلاک ڈاکوؤں میں ذوالفقار پر 28 جبکہ محمد حنیف پر 38 مقدمات بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکے تھے۔ جبکہ ملزمان نے 2 پسٹل (آلہ قتل) بھی برآمد کرائے۔ حملہ آور ملزمان دو ڈکیتی شدہ 125 موٹر سائیکل بھی موقع پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کی مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہے،ڈی پی او بھاول پو , ایس ایچ او اوچ شریف مسلم ضیاء  کی دبنگ کاروائی پر متاثرہ علاقے موضع جھانگڑا غربی پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی بابر لشاری کے قاتل رات گئے لقمہ اجل ہوئے ان کی اظہار ہمدردی کیلئے موقع پر پہنچ گئے اہل علاقہ کی کثیر تعداد ڈی پی او بھاول سید عباس کے استقبال کیلئے پہنچ گئی اہل علاقہ نے ایس ایچ او مسلم ضیاء کے حق نعرے بازی کی اور قاتل ٹریس کرنے پر شکریہ ادا کیا۔،

مزید پڑھیں