Contact Us

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا، پانچ ساتھی بری طرح زخمی

Police attack: Prime suspect Bashir Shar shot dead while his five accomplies injured in Kaccha area RahimyarKhan

کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے،پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے: مریم نواز شریف


لاہور23اگست:-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا-پولیس ٹیم کی کاررؤائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا -ڈاکو بشیر شر کے پانچ ساتھی بری طرح زخمی ہوگئے-زخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں -پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -رحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے-آخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے۔وزیراعلی نے کہاکہ پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے۔

مزید پڑھیں