Advertisements

ہم نے جو الیکشن لڑا ہے یہ الیکشن نہیں بلکہ یہ نوٹ بمقابلہ ووٹ تھا طارق بشیر چیمہ

PMLQ newly elected law makers Tariq Cheema and Hassan Askari Sheikh address big public meeting in Chanigoth cotton factory
چنی گوٹھ : نو منتخب ایم این اے طارق بشیر چیمہ،نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ ،سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ اور کسان بورڈ کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ مقامی کاٹن فیکٹری میں منعقدہ اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

گزشتہ چالیس سال سے چنی گوٹھ کو صوبہ میں نمائندگی نہیں ملی اب آپ کے علاقے سے حسن عسکری شیخ ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں دعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے اور حسن عسکری شیخ کو توفیق دے کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتر سکیں نو منتخب ممبر قومی اسمبلی کا اظہار تشکر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب

حلقہ پی پی 248 کی عوام کا شکریہ  کہ انہوں نے اپنے قیمتی ووٹوں سے ہمیں کامیاب کرایا  نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ، کا  خطاب 

Advertisements

میں امید رکھتا ہوں کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ چنی گوٹھ اور کلاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ 

امید ہےکہ نو منتخب نمائندگان کسانوں کے مسائل پر اہم توجہ دے کر انہیں حل کرائیں گے جام حضور بخش لاڑ مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان

چنی گوٹھ (نامہ نگار)نو منتخب ممبر قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر آپ واقع چاہتے ہیں کہ چنی گوٹھ یک مشت ہو جائے تو میں نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ سے کہتا ہوں کہ اپنے سیاسی مخالفین کے پاس دوبارہ جائیں اور ان کو منا لیں اسی میں علاقے کی بہتری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ فارمز چنی گوٹھ میں اظہار تشکر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں حلقہ پی پی 248 کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چنی گوٹھ اور کلاب مسائل کا شکار ہیں ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کے بعد ان علاقوں پر کسی نے توجہ نہیں دی اور لوگ مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے گئے ، انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح چنی گوٹھ اور کلاب کے مسائل حل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں اب تیسری مرتبہ ایم این اے بنا ہوں اس میں چنی گوٹھ اور کلاب کا اہم کردار ہے اس لئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر آئینی کردار ادا کرنے کے لئے ہمیں اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑا تو بھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے آپ نے پریشان نہیں ہونا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے جو الیکشن لڑا ہے یہ الیکشن نہیں تھا بلکہ یہ نوٹ بمقابلہ ووٹ تھا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے چنی گوٹھ کو صوبہ میں نمائندگی نہیں ملی اب آپ کے علاقے سے حسن عسکری شیخ ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں اور دعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے اور حسن عسکری شیخ کو توفیق دے کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتر سکیں ، انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ چنی گوٹھ اور کلاب میں آبپاشی کے مسائل ہیں مجھے چند دن کا ٹائم دیں آپ کا یہ مسئلہ بھی ترجیح بنیادوں پر حل کرا دیں گے ، نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے اپنے خطاب میں حلقہ پی پی 248 کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی ووٹوں سے ہمیں کامیاب کرایا ،قبل ازیں سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی شیخ فارمز پر آنے پر ان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، اور عارف عزیز شیخ نے اپنے خطاب میں چنی گوٹھ اور کلاب کو نمائندگی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ چنی گوٹھ اور کلاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ نو منتخب نمائندگان کسانوں کے مسائل پر اہم توجہ دے کر انہیں حل کرائیں گے اور انہوں نے چوہدری طارق بشیر چیمہ سے نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو صوبائی وزیر بنانے کا مطالبہ کر دیا ، قبل ازیں چوہدری طارق بشیر چیمہ کی شیخ فارمز پر آمد پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور سابق چیئرمین یونین کونسل راجڑہو یاسر سلیم شیخ نے بھی چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ممبر ضلع کونسل جام محمد علی لاڑ اور رانا ساجد غفار نے ادا کئے ۔