مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کا چولستان کا دورہ
ایم پی اے حلقہ پی پی 248 نے چولستانی رہنماؤں ندیم خان لاشاری، سردار الٰہی بخش بوہڑ اور سابق چیئرمین یوسی حاجی فلک شیر سے ملاقات کی
تمام دوستوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے–ہمارے فنڈز تمام یونین کونسلوں میں یکساں تقسیم ہوں گے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی حسن عسکری شیخ کی گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کا سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ چولستان کا دورہ کیا ، وہاں پر سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور نئے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے چولستانی رہنماؤں ندیم خان لاشاری، سردار الٰہی بخش بوہڑ اور سابق چیئرمین یوسی حاجی فلک شیر سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے لیڈر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ترقیاتی منصوبہ جات کا نئے سرے سے آغاز کرنے جا رہے ہیں جس کے لئے تمام دوستوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں سب سے پہلے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے فنڈز تمام یونین کونسلوں میں یکساں تقسیم ہوں گے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی ۔ ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے قبل ازیں بھی لاتعداد ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرائے ہیں جن کی آج تک مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں جو نئے علاقے شامل ہوئے ہیں ان علاقوں کو گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا ہے ہماری خواہش ہے کہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، اس موقع پر سماجی کارکن رانا ساجد غفار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔