Contact Us

ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

Hassan Askari Sheikh MPA apprises of Chief Minister Punjab of his constituency problems

ملاقات کے دوران حسن عسکری شیخ نے اپنے انتخابی حلقہ کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی 248 کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرنے اور حلقہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ سمیت پاکستان مسلم لیگ کے دیگر ممبران صوبائی اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات ، ملاقات کے دوران ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے اپنے انتخابی حلقہ کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا ، حسن عسکری شیخ نے وزیر اعلیٰ پنجاب بتایا کہ یوسی چنی گوٹھ ، مہند اور کلاب جو کہ پی پی 248 میں نئے علاقے شامل ہوئے ہیں یہ مسائلستان کا شکار ہیں ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً پچیس سال سے ان علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، تعلیمی سہولیات ناپید ہیں ، حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ چند سال قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چنی گوٹھ میں گرلز کالج کی منظوری دی تھی اور اس کے لئے فنڈز بھی مختص کر دیا تھا مگر سابق عوامی نمائندوں نے گرلز ڈگری کالج کی تعمیر رکوا کر فنڈز دیگر منصوبوں کے لئے تبدیل کرا لئے اب ہماری بیٹیاں میٹرک کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر بیٹھ جاتی ہیں ، حسن عسکری شیخ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بتایا کہ ان علاقوں میں صحت کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ، ڈاکٹر صرف مریضوں کو بہاولپور ریفر کرنے کی تنخواہیں لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں نہری پانی کی بھی شدید کمی ہے اور پینے کے لئے پانی بھی میسر نہیں ، حسن عسکری شیخ نے اس کے ساتھ ساتھ حلقہ پی پی 248 کے دیگر علاقوں خاص طور پر چولستانیوں کے مسائل سے بھی ان کو آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلقہ پی پی 248 کے لئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی 248 کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرنے اور حلقہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر دیگر ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو آگاہ کیا 

مزید پڑھیں