Advertisements

طارق بشیرچیمہ حسن عسکری شیخ اور عارف عزیز شیخ بروز اتوار کلاب اورچنی گوٹھ کی یونین کونسلوں میں پاور شو اور کارنرمیٹنگز سے خطاب کریں گے

PMLQ candidates Tariq Bashir Cheema and Hassan ASkari Sheikh will address public meetings in Chanigoth and Kolab Union Councils on Sunday
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)  امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ اور امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ بروز اتوار یونین کونسل کلاب اور یوسی چنی گوٹھ میں پاور شو اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے ، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ موضع بکھو عاربی کے زمیندار ایاز خان خوگانہ کی میزبانی میں 12 بجے دن پاور شو سے خطاب کریں گے ، بعد ازاں وہ قریشی پیٹرولیم پمپ پر جام اشرف دیئت کی میزبانی میں دن ساڑھے بارہ بجے کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے ، بعد ازاں وہ ملک محمد رمضان ارائیں اور دیگر ارائیں برادری کی دعوت پر موضع ارائیں والا میں چوہدری عادل لاہوری کے پیٹرول پمپ پر دن ایک بجے پاور شو سے خطاب کریں گے ، اس کے بعد  چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ جناح کالونی چنی گوٹھ شہر میں سید مدثر ہاشمی اور دیگر عمائدین علاقہ کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے دن ڈھائی بجے خطاب کریں گے ، اس کے بعد وہ یونین کونسل راجڑہو کے موضع محمود مہتم حافظ محمد افضل کی میزبانی میں ساڑھے تین بجے دن کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے ، اس موقع پر وہ علاقے کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے اور وہ شخصیات چیمہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔