Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ چنی گو ٹھ آمد چنی گوٹھ اور اسٹیشن چنی گوٹھ کی تمام برادریوں کی جانب سے حمایت کے اعلانات

PMLQ candidates Tariq Bashir Cheema and Hassan Askari Sheikh address big public meeting in Chanigoth
Advertisements

صوبائی حلقہ پی پی 248 میں مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم ہو گئی چنی گوٹھ شہر اور اسٹیشن چنی گوٹھ سے بظاہر اپوزیشن کا نام و نشان ختم ہو گیا

آپ آٹھ فروری تک میرے ووٹ کا پہرہ دیں آپ کا کام پھر ختم ہو جائے گا اس کے بعد میں آپ کی چوکیداری کروں گا علاقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے گا کسی غریب سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی – یزمان کے مخالفین مجھے آزما چکے ہیں جنہیں میں متعدد مرتبہ قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں شکست سے دوچار کر چکا ہوں امیدوار قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کا جلسہ عام سے خطاب

Advertisements

چنی گوٹھ میرا وسیب میری شناخت ہے میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں چنی گوٹھ کی تمام برادریوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میرے پہ انکا احسان ہے – انشاءاللہ آٹھ فروری کو انتخابی کامیابی کے بعد ہم ابنے قائد طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے علاقہ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جائے گا حسن عسکری شیخ کا اظہار خیال

طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ یونین کونسل کلاب میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز کے بعد چنی گوٹھ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا- عارف عزیز شیخ سابق ایم این اے ان کے ہمراہ تھے- جلسہ عام میں نظامت کے فرائض محمد علی لاڑ رہنما عوامی اتحاد نے انجام دیے

چنی گوٹھ (خصوصی رپورٹ +تصاویر محمد سجاد گھلو ) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے این اے 165 کے امیدوار چوہدری طارق بشیر چیمہ اور پی پی 248 کے مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار حسن عسکری شیخ کی صوبائی حلقہ پی پی 248 میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے- تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار حسن عسکری شیخ نے گزشتہ شام 18 جنوری کو چنی گوٹھ  کے پٹرول پمپ پر بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا جس میں چنی گوٹھ شہر اور اسٹیشن چنی گوٹھ کی تمام برادریوں کی کے سربراہان اپنے حامیوں سمیت موجود تھے جہاں انہوں نے دونوں امیدواروں کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کیا عوامی اتحاد کے ترجمان محمد علی لاڑ سرکردہ رہنما طارق خان عباسی ، اور 

 دیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ چنی گوٹھ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چنی گوٹھ میں اب اپوزیشن کا کوئی وجود باقی نہیں رہا- یہ صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ ماضی میں چنی  گوٹھ کو پسماندگی کی نوکدار  چٹانوں پر گھسیٹا  جاتا رہا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق چیئرمین ضلع کونسل سید محمود اکبر رضوی  گروپ کو گڈ بائی کہہ کر عوامی اتحاد تشکیل دے دیا ہے کیونکہ وہ اپنی ضد پر قائم تھے اور وہ کسی بھی طور پر اپنے گروپ کی بات ماننے کا تیار نہیں تھے جہاں  ان کے گروپ کے 90 فیصد لوگوں نے انہیں حسن عسکری شیخ اور طارق بشیر چیمہ کی حمایت کرنے کے لیے کہا تھا-  انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن حسن عسکری شیخ اور طارق بشیر چیمہ کا نہیں یہ ہمارا الیکشن ہے کیونکہ چنی گوٹھ کی ترقی اور پسماندگی کا خاتمہ اس سے جڑا ہوا ہے- اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ طارق بشیر چیمہ یزمان کی طرح چنی گوٹھ کو اپنا گھر سمجھیں گے اسی طرح حسن عسکری شیخ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے

چنی گو ٹھ کے پٹرول پمپ پر مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کے انتخابی جلسے کے سٹیج پر دائیں سے بائیں سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ اور امیدوار قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ موجود ہیں


امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے جلسہ عام  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چنی گوٹھ میرا وسیب ہے میری دھرتی ہے اور میری شناخت ہے – ان کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا اس علاقے کے باشندوں کے ساتھ ہے – انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں , چنی گوٹھ کے عوام اور عوامی اتحاد کے سپاس گزار ہیں جنہوں نے اپنی دھرتی کے بیٹے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو اپنی شکشت صاف نظر آر ہی ہے جس پر وہ بوکھلا گئے ہیں اور اب اُنہوں نے علاقہ میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے مگر اُنہیں علم نہیں کہ وہ روپئے پیسے سے  کسی ایک کا بھی ضمیر نہیں خرید سکتے – چنی گوٹھ کے عوام با غیرت اور با ضمیر ہیں انشاءاللہ آٹھ فروری کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پا نی ہو جائے گا – اُنہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو انتخابی کامیابی کے بعد ہم اپنے قائد طارق بشیر چیمہ کی قیادتِ میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرینگے اور انشاء اللہ عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری طارق بشیر چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ چنی گوٹھ کے باسیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میری ذات پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنا پرانا گروپ تحلیل کر کے عوامی اتحاد تشکیل دیا اور ہمارے ہمسفر بن گئے -انہوں نے کہا کہ آپ آٹھ فروری تک میرے ووٹ کا پہرہ دیں کامیابی کے بعد آپ کا کام ختم اور پھر اس کے بعد میں آپ کی چوکیداری کروں گا-  انہوں نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ علاقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ کر دیں  گے کسی  غریب اور بے سہارا شخص کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی 

جائےگی  –  انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے آزماچکے ہیں میں نے انہیں متعدد مرتبہ  قومی ، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں شکست  سے دوچار کیا ہے اب وہ اپنی دھن دولت کے سہارے عوام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں لیکن یہ انکا  سنہرا سپنا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا
قبل ازیں جب چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ موضع بکھوعارںی  اور یونین کونسل کلاب کے  دیگر علاقوں میں  جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کے بعد چنی گوٹھ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا- لوگوں نے خیر مقدمی نعرے لگائے -سابق رکن قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ  اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے- جلسہ میں نظامت کے فرائض محمد علی لاڑ نے انجام دیے

چنی گو ٹھ میں مسلم لیگ قائداعظم کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کے انتخابی جلسہ میں شریک افراد کا ایک گوشہ