حسن عسکری شیخ کی چنی گوٹھ شہر میں ڈور ٹو ڈور کمپین موضع جہان پور میں گھمن اور بھٹی برادریوں کی جانب سے حمایت کے اعلانات

چنی گوٹھ شہر میں مسلم لیگی رہنما طاہر جگا نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر کے حسن عسکری شیخ کی حمایت اعلان کر دیا یونین کونسل چنی گوٹھ کے سابق چیئرمین مہر محمد صدیق ،رانا ساجد غفار اور دیگر ساتھی انتخابی مہم میں ان کے ہمراہ تھے
چنی گوٹھ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے -انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل چنی گو ٹھ کے سابق چیئرمین مہر محمد صدیق، رانا ساجد غفار اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چنی گوٹھ شہر میں گھر گھر جا کر کمپین کی جہاں مکینوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں آٹھ فروری کو بھرپور ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی -دریں اثناء چنی گوٹھ میں ن لیگ کے سرگرم رہنما طاہر جگا نے جماعت سے علیحدگی کر کے حسن عسکری شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے امیدوار حسن عسکری شیخ نے جہان پور کا دورہ کیا جہاں چوہدری شفقت محمود سنگھیڑا اور چوہدری طاہر سنگھیڑا کی کوششوں سے گھمن اور برادریوں نے چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی اور این اے 165کی قومی نشست پر طارق بشیر چیمہ اور پی پی 248 کی صوبائی نشست پر حسن عسکری شیخ کی حمایت کے اعلانات کیے-