حسن عسکری شیخ رکن پنجاب اسمبلی منتخب حریف سعد مسعود کو چت کر دیا
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 248 نے 53721 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے امیدوار سعد مسعود چوہدری 48188 ووٹ حاصل کر سکے
حسن عسکری شیخ یزمان کے سابق ایم این اے شجاع اللہ شیخ مرحوم کے صاحبزادے ہیں
بہاولپور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 248 حسن عسکری شیخ 53721 ووٹ حاصل کر کے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سعد مسعود نے 48 ہزار ایک88 ووٹ حاصل کیے -خیال رہے کہ حسن عسکری شیخ سابق ریاست بہاولپور کے وزیر تعلیم حفیظ اللہ شیخ مرحوم کے پوتے ہیں -ان کے والد شجاع اللہ شیخ مرحوم سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں یزمان کے قومی حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے چچا میجر ریٹائرڈ سمیع اللہ شیخ مرحوم چنیگوٹھ اوچشریف کے صوبائی حلقے سے 1993میں صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں-اسی طرح ان کے چچازاد بھائی عارف عزیز شیخ نے 2008 کے عام انتخابات میں احمد پور شرقیہ کی قومی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی -حسن عسکری شیخ کی کامیابی کی اطلاع ملتے ہی انکے سینکڑوں سپورٹرز چنی گوٹھ میں انکی اقامت گاہ پر پہنچ گئے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی