پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 248 کا موضع لعلو نیچ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب سرکردہ افراد کی جانب سے طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کی حمایت کے اعلانات
چنی گوٹھ (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار برائے پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ اگر آٹھ فروری کو وہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے تو بلا تفریق علاقہ کے باشندگان کی خدمت کریں گے اور ان کی طویل محرومیوں اور حق تلفیوں کا اِزالہ کیا جائے گا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع لعلو نایچ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا- حسن عسکری شیخ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی نسلوں کی بہتری کے لیے طارق بشیر چیمہ کے پینل کی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کریں کیونکہ ہمیں ایک دیانتدار اور جرات مند لیڈر طارق بشیر چیمہ مل گیا ہے جس نے ماضی میں یزمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں
اجتماعات میں شریک جام عبدالمالک پہوڑ اجمل بلوچ عبدالشکور پہوڑ، ملک شہزاد سلیم کونہارا ،عبدالقادر بلوچ مولوی امیر بخش ریاض بلوچ جام شفیع لاڑ, نوید حسن صابر حسین اور دیگر سرکردہ افراد نےاین اے 165کی قومی نشست پر طارق بشیر چیمہ اور پی پی 248 کی صوبائی نشست پر حسن عسکری شیخ کی حمایت کے اعلانات کیے