مسلم لیگ ن ورکرز گروپ کا پرنس بہا ول خان عباسی اور صاحبزادہ گزین عباسی کی انتخابی مہم چلانے اورانہیں ووٹ دینے کا فیصلہ
عام انتخابات کا اعلان ، (ن) لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔ سینئر عہدیداروں نے ورکرز گروپ کااعلان کردیا
سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ سردار شہزاد سہیل خان خاکوانی، کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ورکرز گروپ کے نام سے علیحدہ دھڑا بناد یا : میاں صدیق آثم
احمدپورشرقیہ ( پریس ریلیز میاں صدیق آثم ) عام انتخابات کا اعلان ، (ن) لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔ سینئر عہدیداروں نے ورکرز گروپ کااعلان کردیا۔ ورکرز گروپ کا آزاد امیداروں کی طرف جھکاؤ ، (ن) لیگ کے امیداروں قومی وصوبائی اسمبلی کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان عام انتخابات8فروری 2024اور مسلم لیگ ( ن ) کی طرف سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیداروں سے دس نومبر2023تک درخواست فارم جمع کرانے کے اعلان کے ساتھ ہی این اے 166 احمدپورشرقیہ اور صوبائی حلقہ 249 احمدپورشرقیہ میں سیاسی ھلچل مچ گئی ہے دوسری جانب مسلم لیگ کے سینئر ناراض مقامی رہنماؤں صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات لیبر ونگ پنجاب ، سابق چیئرمین ضلعی امن کمیٹی بہاو ل پو راور سابق کونسلر میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ ڈاکٹر میاں صدیق آثم ، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کلچرل ونگ پنجاب سابق چیئرمین مقامی زکواۃ کمیٹی ڈاکٹر ذکی ساجد، سابق صدر کسان ونگ وسابق چیئرمین یونین کونسل مہر خدابخش مہر سردار فیض محمد خان خاکوانی، تحصیل صدر لیبرونگ عبدالجبار گردیزی ، سابق کونسلر محمدیوسف غنی قریشی، اور سابق سٹی صدر لیبرونگ احسن خان رند بلوچ، نے سابق تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ سردار شہزاد سہیل خان خاکوانی، کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ورکرز گروپ کے نام سے علیحدہ دھڑا بناد یاہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق نئے بننے والے دھڑے میں شامل سینئر لیگی عہدیدار عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے امیداروںکی بجائے آزاد امیدوار قومی اسمبلی نوابزادہ بہا ول خان عباسی، اور امبدوار صوبائی اسمبلی 249 صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی انتخابی مہم چلانے اورانہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سردار شہزاد سہیل خان خاکوانی