اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور ضلع امن کا گہوارہ ہے اور اس خطہ کے لوگ امن پسند ہیں ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن

PMLN MPA Malik Khalid Warran chairs district peace committee meeting

عاشورہ محرم میں علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں

ڈی سی آفس میں منعقدہ ضلعی امن و انٹر فیتھ ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران اظہارخیال

بہاول پور: 4/ جولائی :ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن نے کہا ہے کہ بہاولپور ضلع امن کا گہوارہ ہے اور اس خطہ کے لوگ امن پسند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ ضلعی امن و انٹر فیتھ ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم میں علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے مجالس مقامات، جلوس روٹس کی مرمت،صفائی،لائٹنگ،سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام ایام میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارہ جات میں کنٹرول روم فعال ہیں۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ملک عدیل، بلال بلوچ، صدر انجمن تاجران حافظ خرم سلیم علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ عبدالرزاق شائق، مفتی جاوید مصطفی سعیدی، احسان اللہ راحت،صدر انجمن تاجران سید اسرار حسین شاہ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ملک اللہ بخش کلیار، مخدوم سبطین حسین بخاری، مخدوم حسن زمرد بخاری، سید وسیم عباس بخاری، خواجہ عنصر، ضلعی امن کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے۔ممبرز ضلعی امن کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ اور اتحاد و یگانگت کا پیغام عام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قافلہ سفیران امن کے ممبران ضلع کے مختلف مقامات پر جا کر امن کا پیغام پہنچارہے ہیں۔ بعدازاں اجلاس میں ملک میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں