Contact Us

یوم تکبیر 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن اور انجمن تاجران کی جانب سے منیر شہید چوک پر ریلی

PMLN & Markazi Anjuman-e-Tajran celebrate Youm-e-Takbeer at Chowk Munir Shaheed

ریلی کے شرکا پاکستان پاک ارمی اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے رہے تھے ہم فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ میں یوم تکبیر 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن اور انجمن تاجران کی جانب سے منیر شہید چوک پر ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پاکستان  پاک ارمی اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے رہے تھے ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ محمد اسلم قریشی، محمد ندیم قریشی، بابا کرم الہی، چوہدری محمد اشتیاق، محمد تنویر چوہان، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت، سیکرٹری جنرل افتاب خان ڈاہر، ملک عثمان جنگو، شیخ محمد عتیق، محمد اسلم راجپوت اور محمد منا قریشی سمیت دیگر شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر میاں نواز شریف کی بہتر حکمت عملی سے ایٹمی دھماکے کرنے پر ایک مرتبہ دوبارہ مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکوں سے دشمن پریشان ہے 28 مئی کا دن پاکستان کے لیے اہمیت رکھنے والا دن ہے 28 مئی کو ہم فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی

مزید پڑھیں