Advertisements

مجبوری میں دونوں سائیڈ سےمذاکرات ہو رہے ہیں: رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف

mian javed latif pml-n leader
Advertisements

لاہور رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ سےعام ورکرزکوسزا ہوئی، اگرمذاکرات ہونےتھےتوعام ورکرزکےلیےکیوں نہیں ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، مجبوری میں دونوں سائیڈ سےمذاکرات ہو رہےہیں، مذاکرات کےحق میں ہوں، نومئی،26نومبرکی پہلےمعافی مانگنی چاہیے۔  

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی کی مقبولیت پربحث نہیں کرنا چاہتا، کیا مقبولیت اس بات کی اجازت دیتی ہےکہ اداروں پرحملہ کردیں، عالمی مالیاتی ادارے اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نےساڑھے تین سال سی پیک بند رکھا۔  رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاداروں میں بیٹھے لوگ دباؤ لے رہے ہیں، سول عدالتوں سے گڈ ٹو سی یوکہا جائے گا تو پھرملٹری کورٹ ہی آپشن ہے

Advertisements