قاضی عدنان فرید عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر احمد پور شرقیہ واپس پہنچ گئے

مسلم لیگی سابق کونسلرز ،عہدیداروں، کارکنوں اور تاجروں کی قاضی ہاؤس آمد قاضی عدنان فرید کی مبارکباد دی اور ہار پہنائے
قاضی عدنان فرید سعودی عرب میں قیام کے دوران سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی صاحبزادی کی نکاح اور رخصتی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضلع بہاولپور کے سینیئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق رکن پنجاب اسمبلی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر واپس پہنچ گئے- اپنی اقامت گاہ قاضی ہاؤس پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں عہدے داروں سابق کونسلروں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے خیال رہے کہ قاضی عدنان فرید نے سعودی عرب میں قیام کے دوران مسجد نبوی میں اپنے ماموں زاد بھائی سابق گورنر پنجاب انجینیئر محمد بلیغ الرحمن کی صاحبزادی کے نکاح اور رخصتی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی