Advertisements

مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے قاضی عدنان فرید

Qazi Adnan Farid
Advertisements

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی میں کمی سے عوا م کو ریلیف ملنا شروع ہوچکاہےپی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تبا ہ کردیا تھا۔ سابق ایم پی اے

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ  پر گامزن ہوچکاہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی میں کمی سے عوا م کو ریلیف ملنا شروع  ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تبا ہ  کردیا تھا۔ مگر مسلم لیگ (ن) نے برسراقتدار آنے کے بعد ملکی معیشت کو نہ صرف تباہ ہونے سے بچایا بلکہ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ  ( ن ) کے کارکنوں سے ملاقات میں  کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے پسماند ہ علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں

Advertisements