Advertisements

چوہدری سعود مجید چوہدری محمود مجید اور چوہدری سعد مسعود کی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات

ڈیرہ نواب صاحب: صادق گڑھ پیلس سے یزمان کے لیے روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار چودری سعود مجید اور دیگر پرنس بہاول عباسی سے انکے دفتر کے باہر محو گفتگو ہیں
Advertisements

مجید برادران اور پرنس بہاول عباس عباسی نے یزمان سمیت ضلع بہاولپور کی انتخابی صورتحال پر انتہائی خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا

مجید برادران نے این اے 165 پی پی 248 اور پی پی 251 کی قومی و صوبائی نشستوں پر پرنس بہاول خان عباسی سے تعاون کی استدعا کی حتمی فیصلہ اپنے والد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی مشاورت سے کریں گے پرنس بہاول عباسی کا جواب

Advertisements

ڈیرہ  نواب صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر اور این اے 165یزمان کے امیدوار چوہدری سعود مجید ان کے بڑے بھائی چوہدری محمود مجید اُمیدوار  پی پی 251اور پی پی 248 کے امیدوار  سعد مسعود نے گزشتہ روز صادق گڑھ پیلس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور ان سے این اے 165 سمیت ضلع بہاولپور کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا- باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجید برادران اور پرنس بہاول عباسی کے مابین خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی- ذرائع کے مطابق چوہدری سعود مجید اور چوہدری محمود مجید نے پرنس بہاول عباسی سے استدعا کی کہ وہ این اے 165 یزمان پی پی 248 اور پی پی 251 کی قومی وصوبائی نشستوں پر ان کی حمایت کریں-

پرنس بہاول خان عباسی نے چوہدری سعود مجید اور چوہدری محمود مجید کو بتایا کہ وہ  اس سلسلے میں اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے مشاورت کریں گے تاکہ کوئی حتمی فیصلہ کر سکیں